0
Friday 22 Jan 2021 15:24

سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، مریم اورنگزیب

سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ہمت کرکے قوم کو سیدھا بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن سے تحقیقات نہیں ہونی چاہیے، اُنہیں سے تحقیقات کرانا انصاف کا قتل ہے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقات کرانا، براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید متنازعہ شخصیت اور معاہدہ کرنے والوں میں شامل تھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ نیب معاہدے کے وقت شیخ عظمت سعید ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی، نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے۔ مریم اورنگزیب کا سال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر سے کروائی جانے والی تحقیقات کیسے شفاف اور منصفانہ ہوسکتی ہیں؟
 
خبر کا کوڈ : 911694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش