0
Saturday 23 Jan 2021 21:23

اسرائیلی شہریوں سے مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں، ناصر حسین شاہ

اسرائیلی شہریوں سے مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بتائیں شوگر مافیا کنگ کو این آر او کس نے دیا؟ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کا شوق ہے تو فرخ حبیب ریحام خان کی کتاب بھی پڑھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ گلالئی نے جو کچھ عمران خان کے خلاف کہا اس پر بھی لب کشائی کریں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مودی کے سہولت کار کشمیر پر سودے بازی کا بھی جواب دیں، اسرائیلی شہریوں سے مبینہ فنڈنگ پر پی ٹی آئی وزیر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بتائیں کہ گندم چوروں سے حصہ داری کس نے کی؟
خبر کا کوڈ : 911952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش