0
Thursday 4 Feb 2021 21:01

سندھ، واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے کالجوں کی نگرانی ہوگی

سندھ، واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے کالجوں کی نگرانی ہوگی
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے محکمہ کالجز نے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے کالجوں میں پرنسپل کی حاضری سمیت تدریسی عمل کی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے تمام کالجز اور متعلقہ حکام کو سرکلر کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ آج کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے کالجوں میں پرنسپل صاحبان کی حاضری، تدریسی عمل، لائبریری اور لیبارٹری کی صورتحال سمیت کالج کے انفرا اسٹرکچر کی نگرانی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے جو رپورٹ کالج ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ نگرانی کو پیش کی جاتی ہیں، ویڈیو کال کے ذریعے اس کی تصدیق بھی کی جائے گی۔ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس مقصد کیلئے مختص واٹس ایپ نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔ محکمے کے نگرانی پر مامور افسران ڈیوٹی کے اوقات میں کالج کے پرنسپل کو ویڈیو کال کرکے ان سے حاضری سمیت تدریسی امور سے متعلق معلومات حاصل کریں گے اور پہلے سے وصول شدہ معلومات کو کراس چیک بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 914338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش