0
Saturday 6 Feb 2021 17:31

کراچی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس سمیت متعدد فارم ہاؤسز مسمار

کراچی میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس سمیت متعدد فارم ہاؤسز مسمار
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع ملیر میں غیرقانونی تجاویز سمیت قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران کئی فارم ہاؤسز مسمار کردیئے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا فارم ہاؤسز بھی گرادیا گیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے نام سے کوئی فارم ہاؤس سرکاری ریکارڈ میں نہیں ہے، اگر حلیم عادل کے پاس اسٹے آرڈر ہے تو کورٹ میں چلے جائیں۔ ہفتے کی صبح سپرہائی وے پر بنائے گئے متعدد فارم ہاؤسز کے خلاف آپریشن کے لئے مشینری اور عملہ پہنچ گیا۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ایس بی سی اے اور پولیس بھی موجود تھی۔ اینٹی اینکروچمنٹ حکام نے بتایا کہ یہ کاروائی پام ویلج اور کنڑی کلب فارم ہاوسز کے خلاف کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد ملیر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جارہا ہے اور یہ کارروائیاں پیر تک جاری رہیں گی۔ اس آپریشن میں پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ پولیس حکام نے مؤقف دیا کہ ہمارا اس آپریشن سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، اینٹی انکروچمنٹ پولیس ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی پر مامور ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے اس کارروائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کی جارہی ہے، سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ان فارم ہاؤسز پر حکم امتناع ہے، زمين سے متعلق ميرے پاس ليز موجود ہے اور زمين سے متعلق سپريم کورٹ کی پوری کارروائی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 914693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش