0
Saturday 6 Feb 2021 20:47

بھارت میں کورونا وائرس کے 11713 نئے کیسز، 95 ہلاکتیں

بھارت میں کورونا وائرس کے 11713 نئے کیسز، 95 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی سست پڑتی رفتار کے درمیان اس وباء کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافے سے ایکٹیو کیسز اب ڈیڑھ لاکھ رہ گئے ہیں جبکہ ایک ہفتہ کے اندر دوسری بار یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم رہی۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک 54 لاکھ 16 ہزار 849 لوگوں کو کوویڈ 19 ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ آج صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 11713 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کوویڈ 19 متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 14 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 14484 مریض صحتمند ہوئے، جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 10 ہزار 796 ہوگئی ہے۔ وہیں ایکٹیو کیسز 2870 سے کم ہو کر 1.48 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 95 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 918 ہوگئی۔ اس سے قبل 2 فروری کو 94 مریضوں کی موت ہوئی تھی۔

بھارت کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.19 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.37 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.43 فیصد ہے۔ ہندوستان صرف 21 دنوں میں 50 لاکھ لوگوں کو تیزی سے کورونا کا ٹیکہ لگانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے بعد امریکہ نے 24 دن میں یہ کارنامہ حاصل کیا اور 5 دن میں برطانیہ اور اسرائیل نے 5 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائیں ہیں۔ وزارت کے مطابق بھارت نے بھی کورونا کی مجموعی جانچ کے معاملے میں بھی ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک میں آج تک کورونا ٹسٹ بیس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے جس میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 740794 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ مجموعی طور سے 2369 ٹیسٹ لیبارٹریوں کے ساتھ جن میں 1214 حکومتی اور 1155 نجی لیباریٹیاں شامل ہیں ٹیسٹ کی گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 914722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش