0
Monday 8 Feb 2021 23:26

ہم چار پانچ افراد نہیں، مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں، حافظ حسین احمد

ہم چار پانچ افراد نہیں، مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلط بیانی کی،اس بات پر افسوس ہے، ہم چار پانچ افراد نہیں، ہم مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلط بیانی کی اس بات پر افسوس ہے، مولانا فضل الرحمان نے خود اعتراف کیا کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرنے سے پہلے پرویز الٰہی اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگوں نے ان سے جھوٹا وعدہ کیا کہ مارچ تک عمران خان کی حکومت گرا کر اقتدار مولانا فضل الرحمان کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چار پانچ افراد نہیں، ہم مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں، مولانا کی باتیں افسوسناک ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 915122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش