1
Wednesday 10 Feb 2021 18:46

لاہور، کتاب "اندھیری رات کے بعد صبح کی کرنیں" کی تقریب رونمائی

لاہور، کتاب "اندھیری رات کے بعد صبح کی کرنیں" کی تقریب رونمائی
اسلام ٹائمز۔ تعلیماتِ قرآن کی ترویج و تبلیغ میں مصروف عمل ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ادارہ التنزیل کے مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاون میں منعقد کی گئی۔ البصیرہ ٹرسٹ اور التنزیل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کے آغاز میں ادارہ التنزیل کے سربراہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے تدبر قرآن اور تدبر و تفسیر میں فرق بیان کیا اور تدبر قرآن کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دیگر شرکاء نے بھی تدبر قرآن کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی اور اس موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے سوال بھی کئے۔ تقریب میں تدبر قرآن کے حقیقی و غیر حقیقی پہلو کے موضوع پر صدر نشین البصیرہ و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثاقب اکبر نقوی نے خصوصی گفتگو کی اور واضح کیا کہ ہم قرآنی راستے کو عشق کی بنیادوں پر سر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تدبر قرآن کیلئے ہمیں قرآن سے عشق کرنا ہوگا، حتماً ہمارا معشوق قرآن ہو، تاکہ ہم اپنی تمام توانائیوں کیساتھ اپنے معشوق کی راہ کو اپنائیں۔ تقریب کے شرکاء نے تدبر قرآن کے حوالے سے ادارہ التنزیل کی عملی کاوشوں کو سراہا۔ خصوصی نشست میں ادارہ التنزیل کی نئی مطبوعہ کتاب "اندھیری رات کے بعد صبح کی کرنیں" (تدبر سورہ فجر) کا تفصیلی تعارف کروایا گیا اور آخر میں نئی مطبوعہ کتاب "اندھیری رات کے بعد صبح کی کرنیں" کی رونمائی بھی گئی۔ تقریب میں البصیرہ لاہور سے نثار ترمذی، سید علی رضا نقوی، ایڈیٹر افکار العارف ارشاد حسین ناصر، رضاکار ویب کے ایڈیٹر انجم ترمذی اور سخن میڈیا پروڈکشن کے آغا جرار سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 915463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش