0
Thursday 11 Feb 2021 02:38

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام سٹڈی سرکل کا اہتمام

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام سٹڈی سرکل کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن،کسٹ یونٹ کے زیرِاہتمام کوہاٹ ماڈل ٹاؤن میں طلباء یونین کی بحالی کے حوالے سے سٹڈی سرکل منعقد ہوا، جس میں کوہاٹ یونیورسٹی کے مختلف سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے طلباء نے شرکت کی۔ سٹڈی سرکل میں پشاور ڈویژن کے سابقہ صدر ضمیر علی جعفری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مجتبٰی حسن اور اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ سجاد مہدی نے بھی شرکت کی۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری نے طلباء یونین کی تاریخ، اس پر پابندی کا پس منظر اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے تمام سربراہان نے طلباء یونین کے حوالے سے اپنا اپنا موقف پیش کیا اور تمام طلباء کا یہی مطالبہ تھا کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 915542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش