0
Thursday 11 Feb 2021 03:04

ویڈیو ثبوت آنے کے بعد بھی صفائیاں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، ایمل ولی خان

ویڈیو ثبوت آنے کے بعد بھی صفائیاں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، ایمل ولی خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ویڈیو ثبوت آنے کے بعد بھی صفائیاں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، صوبائی وزیر قانون کو ان کی پہلی پارٹی بھی اسی جرم کی پاداش میں نکال چکی ہے، ویڈیو آنے کے بعد بھی انکوائری کا ڈھول پیٹنا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق ویڈیو سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ انکوائری کی ضرورت نہیں، موصوف قوم سے معافی مانگیںں اور توبہ تائب ہوجائیں تو شاید انہیں معافی مل جائے۔ صرف استعفیٰ کافی نہیں، انہیں تاحیات نااہل اور جیل بھیجنا چاہئیے۔ ضمیر بیچنے والے کا عام کاغذ پر استعفیٰ دینا اور کریڈٹ لینا شرمناک فعل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی صفائی کی باتیں کرنا احمقوں کے جنت میں رہنے کے مترادف ہے، انکوائری کی باتیں کرنا صرف عوام کو ٹرخانے کیلئے ہیں، آج تک کس انکوائری کی رپورٹ پر عمل ہوا ہے۔؟ بی آر ٹی پر وزیراعلیٰ کی اپنی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کرپشن کی نشاندہی کی گئی، کس کے خلاف کارروائی ہوئی۔؟ خیبر پختونخوا میں ڈرائی کلین ہونے کا آسان طریقہ پی ٹی آئی میں شمولیت ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے، ایک پارٹی سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اور اہم وزارت دینا نئے پاکستان میں ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 915543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش