0
Thursday 11 Feb 2021 09:15

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے اور 1502 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37452 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1502 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12185 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 59093 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30225 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1732 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16683 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 915565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش