0
Tuesday 16 Feb 2021 13:10

نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا، شیخ رشید

نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان آنے چاہیں تو انہیں سفری دستاویز جاری کی جاسکتی ہے لیکن ان کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان نہ آنا ہو تو آج رات 12 بجے تک ویزےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہو گی، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے، انہیں پاکستان آنے سے نہیں روکا جا رہا، ان کی درخواست پر پاکستان آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے نواز شریف پاکستان واپس آئیں جب کہ جس کا نام ای سی ایل میں ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا، نواز شریف کو ایمرجنسی سفری دستاویز جاری کی جا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، اگر وہ  واپس آئیں تو 72 گھنٹے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا، مریم نواز بھی ای سی ایل پر ہیں، انہوں نے سرجری کی بات کی ہے، اگر وہ درخواست نہیں کرنا چاہتیں تو نہ کریں اچھی بات ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں کر سکتا، انہیں واپسی کی سفری دستاویز جاری کر سکتا ہوں، بس اتنا اختیار ہے، وہ کیا سیاست دان ہے جو دھوکا دے کر ملک چھوڑ جاتا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے لیکن انہیں مایوسی ہو گی، اسمبلیوں پر لعنت بھیجنے والے اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں، وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے، سینیٹ میں کوئی سرپرائز نہیں ہو گا، عمران خان سینیٹ الیکشن جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد لانگ مارچ کے فیصلےکی تاریخ پرنظر ثانی کرے، پی ڈی ایم نے اتنے فیصلے بدلے ہیں، لانگ مارچ کا فیصلہ بھی رمضان کے بعد کر لیں، ہم نے جس طرح الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کی اجازت دی آئندہ بھی دیں گے، وزیر داخلہ نے سرکاری ملازمین پر شیلنگ سے متعلق بیان پر کہا کہ پچھلی دفعہ ایک بیان ازراہ مذاق ہی دیا تھا اس پر معذرت خواہ ہوںْ۔
خبر کا کوڈ : 916551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش