0
Friday 19 Feb 2021 07:13

ماحولیاتی بہتری کے نام پر آن لائن بیچی جانے والی اشیاء کے بارے میں آدھے سے زائد دعوے جھوٹے ہیں، رپورٹ

ماحولیاتی بہتری کے نام پر آن لائن بیچی جانے والی اشیاء کے بارے میں آدھے سے زائد دعوے جھوٹے ہیں، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ یورپین کمیشن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحول دوست یا ماحولیاتی بہتری کے نام پر آن لائن بیچی جانے والی اشیاء کے بارے میں آدھے سے زائد دعوے جھوٹے ہیں۔ یورپین کمیشن نے گرین واشنگ کے نام سے کی گئی ایک تحقیق کو اس حوالے سے قائم نیشنل کنزیومر اتھارٹیز کے تعاون سے انجام دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق یورپ میں ماحول دوست شے ہونے کے دعوے کے ساتھ جب آن لائن فروخت کیلئے پیش کی جانے والی اشیاء کا جائزہ لیا گیا تو آدھی سے زائد اشیاء کے لیے کئے جانے والے دعوے بڑھا چڑھا کر یا غلط یا پھر بالکل ہی جھوٹ پر مبنی نکلے۔ رپورٹ کے مطابق گرین واشنگ کے نام پر مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے دعووں کا جائزہ لیا گیا تو 59 فیصد کمپنیاں اس دعوے کیلئے فوری طور مواد مہیا کرنے میں ناکام رہیں۔

اگر انہوں نے وہ مواد مہیا بھی کیا تو وہ ایسی تحریریں تھیں جو کسی ایسے تحقیقی رسالے میں چھپی ہوئی تھیں جو پبلک کیلئے آسانی سے دستیاب بھی نہیں تھا۔ اسی طرح 37 فیصد تاجروں کی اشیاء ماحول دوست ہونے کے بجائے ماحول دشمن پائی گئیں۔ اس رپورٹ کے بعد یورپین کمشنر برائے انصاف ڈیڈئیے رینڈرز کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آگہی کے سبب ایک گرین لائف گزارنا چاہتے ہیں۔ وہ ایسی تمام کمپنیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ماحول دوست اشیاء بنا رہی ہیں۔ لیکن جو تاجر ماحول دوستی کے نام پر غلط اشیاء بیچ رہے ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے تو یہ یورپین قانون کے تحت جائز تجارتی طریقے کی خلاف ورزی ہے۔ جو کمپنیاں اپنے دعوے کا ثبوت مہیا نہیں کر سکیں، نیشنل اتھارٹیز ان کے خلاف ایکشن لیں گی۔
خبر کا کوڈ : 917081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش