0
Saturday 20 Feb 2021 17:24

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور گزشتہ روز گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا تھا، تاہم آج مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق بھی ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے، ٹی وائیٹنرز 600 گرام 32 روپے، دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے، اسٹیشنری آئیٹم کی قیمتوں میں 13 روپے، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے  اور کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل اور گھی بھی مہنگا کیا گیا ہے، جس کے تحت کوکنگ آئل کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اور گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 917382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش