0
Tuesday 23 Feb 2021 23:56

لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے، شیریں مزاری

لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقِ خود مختاری سے محروم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں حتمی اقدام کشمیریوں کی نسل کشی ہوسکتا ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ بھارتی اقدام کے حوالے سے جینوسائیڈ واچ پہلے ہی خبردار کرچکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پارلیمانی قانون سازی مختلف مراحل میں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 918005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش