0
Saturday 27 Feb 2021 12:20

وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے 27 فروری 2019ء کے دن کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019ء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کرے گی۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور  حوصلہ ہی ہے جو فتح دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 918625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش