0
Tuesday 2 Mar 2021 17:57

کراچی، نوجوان کی بس ہوسٹس پر فائرنگ کے بعد خودکشی

کراچی، نوجوان کی بس ہوسٹس پر فائرنگ کے بعد خودکشی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس کے قریب انٹرسٹی بس اڈے پر نوجوان نے بس ہوسٹس کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر تاج کمپلکس انٹرسٹی بس اڈے کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، جبکہ نوجوان لڑکی شدید زخمی ہوگئی، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش سول، جبکہ زخمی لڑکی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بنائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بریگیڈ ماجد کورائی نے بتایا کہ فائرنگ سے نوجوان کی شناخت 21 سالہ ملک شاہ زیب اور زخمی لڑکی شناخت 23 سالہ تنزیلا ایمان کے نام سے کرلی گئی ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ملک شاہ زیب انٹرسٹی بس پر ملازمت کرتا تھا، جبکہ زخمی لڑکی بھی انٹر سٹی بس سروس (کائنات ٹریول) کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے۔ ہلاک نوجوان کا آبائی تعلق تحصیل کلرکلہار چکوال سے تھا، زخمی لڑکی بہاولپور کی رہائشی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک نوجوان نے پہلے 9 ایم ایم پستول سے لڑکی پر فائرنگ کی اور پھر اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، لڑکے کو ایک گولی سر پر، جبکہ زخمی لڑکی کو ایگ گولی پیٹ اور 2 گولیاں ران پر لگیں، پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول، گولیوں کے 4 خول اپنی تحویل میں لے لیے ہیں، جسے فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیجا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پسند نہ پسند کا معلوم ہوتا ہے، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی، جس میں لڑکی کو سفید گاڑی کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے، اسی دوران شاہ زیب رکشے سے اتر کر چلتا ہوا آیا اور لڑکی کو گولیاں مار دیں، گولیاں لگتے ہی لڑکی زمین پر گر پڑی، مقتول لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد کچھ لمحے کھڑا سوچتا رہا، پھر ملزم نے کنپٹی پر گن رکھ کر گولی چلائی اور گر پڑا، لڑکی زخمی حالت میں کسی کو فون ملا کر معاملہ بتاتی رہی۔
خبر کا کوڈ : 919246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش