0
Wednesday 3 Mar 2021 11:33

امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاستوں ٹیکساس اور میسیپی میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آنے پرپابندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ مئی کے اختتام تک تمام بالغ شہریوں کے لیے ویکسین وافر مقدار میں موجود ہو گی جب کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہو سکے گی۔ دوسری جانب  کورونا کیسز میں اضافے کے سبب ناروے میں دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ  دیا گیا ہے جب کہ جرمنی میں اگلے ہفتے سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا امکان ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 142 ممالک کو ڈبلیو ایچ او کی کووڈ ویکسین کی 237 ملین خوراکیں مئی تک مل جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 919376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش