0
Saturday 6 Mar 2021 12:24

پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی
اسلام ٹائمز۔ مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور ہفتہ وار کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے تیزی رونما ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن اور آئی ایم ایف کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 200 ارب روپے کے اضافی اخراجات کی منظوری جیسی خبریں کاروبار پر اثرانداز رہیں۔ ہفتہ وار کاروبار میں 46000 پوائنٹس کی سطح بحال ہونے کے بعد گرگئی۔ ملک کے سیاسی افق پر غیر یقینی کیفیت کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے پورے ہفتے محتاط طرز عمل اختیار کیا۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران 3 سیشنز میں تیزی اور 2 سیشنز میں مندی رہی۔ ہفتے وار کاروبار محدود تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کے 15 ارب 10 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 773 روپے ڈوب گئے، جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی گھٹ کر 81 کھرب 92 ارب 4 کروڑ 35 لاکھ 78 ہزار 669 روپے ہوگیا۔ ہفتے وار کاروبار میں 100 انڈیکس 27.67 پوائنٹس بڑھ کر 45837.35 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 0.75 پوائنٹس بڑھ کر 19173.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس 134.52 پوائنٹس بڑھ کر 76412.89 پوائنٹس پر بند ہوا اور کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس 21.81 پوائنٹس بڑھ کر 22828.53 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
خبر کا کوڈ : 919960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش