0
Sunday 7 Mar 2021 08:54

انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدار ہی واحد راستہ ہے، اشرف غنی

انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدار ہی واحد راستہ ہے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کروانے کی پیشکش کردی۔ کابل میں پارلیمانی سیشن کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدار ہی واحد راستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی حکومت کو جمہوری عمل کے ذریعے آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی برادری کے زیرِ اہتمام منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش