0
Tuesday 9 Mar 2021 03:08

پاراچنار، پاکستان انقلابی پارٹی کیجانب سے یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پاراچنار، پاکستان انقلابی پارٹی کیجانب سے یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاکستان انقلابی پارٹی اور مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کو ان کے اپنے جائز حقوق دینے پر زور دیا گیا۔ پاراچنار میں پاکستان انقلابی پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں مجاہد طوری، ماہر حسن، شفیق طوری، سید ابوطالب اور دیگر مقررین نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں خواتین کو ان کے جائز حقوق دلوانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق نہ ملنے کی وجہ سے خواتین طرح طرح کے مسائل کا شکار ہیں، یوم خواتین کے موقع پر گرلز ڈگری کالج پاراچنار میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقررین نے معاشرے میں عورت کا مقام اور زمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 920440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش