?>?> جارح سعودی عرب کی ابہاء ایئربیس پر یمن کا جوابی میزائل حملہ - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 9 Mar 2021 15:00

جارح سعودی عرب کی ابہاء ایئربیس پر یمن کا جوابی میزائل حملہ

جارح سعودی عرب کی ابہاء ایئربیس پر یمن کا جوابی میزائل حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے گذشتہ شب اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے اپنی جوابی کارروائی میں جارح ملک سعودی عرب کے جنوب میں ایک اہم فوجی ہدف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے لکھا ہے کہ خدا کے فضل و کرم سے یمنی میزائل فورسز نے جارح سعودی عرب کی ابہاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع ایک اہم فوجی ہدف کو اپنے بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے تاکید کی اس جوابی کارروائی میں استعمال کیا جانے والا یمنی میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے نشانے پر بیٹھا ہے جبکہ اس میزائل کو تاحال متعارف نہیں کروایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 920512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ٹوٹا دل
17 Sep 2021
ہماری پیشکش