0
Wednesday 10 Mar 2021 19:33

محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے، محسن ریاض گوندل

محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے، محسن ریاض گوندل
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محسن ریاض گوندل نے کہا ہے کہ محبت رسول کا جذبہ ناقابل تسخیر طاقت ہے، مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول کو سرد کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہل حق متحد ہو کر اسلام و پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشیں ناکام بنائیں گے۔ تاجدار ختم نبوت کی محبت کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے، ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضریٰ کا مکیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ٹی آئی ضلع قصور کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب نے کہا مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن امت میں عشق رسول کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے، حکمران یاد رکھیں ختم نبوت پر سمجھوتہ کرنیوالی حکومتیں قائم نہیں رہ سکتیں، اہل حق قوت قرآن سے اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کریں، محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے، عشق رسولﷺ ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسولﷺ سے خائف ہیں، کامل ایمان کیلئے محبت رسولﷺ کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل حق عشق رسولﷺ کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے، مسلمانوں کے جسموں سے روح محمدﷺ نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، سامراجی، استعماری اور طاغوتی طاقتیں پیغمبر اسلام کے ماننے والوں کو بکھیرنا چاہتی ہیں۔ تاجدار ختم نبوتﷺ کی عظمتوں کا جھنڈا تاقیامت سربلند رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 920741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش