0
Wednesday 10 Mar 2021 20:20

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے الزامات، ملکہ برطانیہ نے خاموشی توڑ دی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے الزامات، ملکہ برطانیہ نے خاموشی توڑ دی
اسلام ٹائمز۔ ملکہ برطانيہ نے سابق شہزادے ہيری اور ميگھن کے انٹرويو پر خاموشي توڑ دی کہا کہ معاملہ تشويشناک ہے، سنجيدگی سے ليا جارہا ہے۔ نسلی تعصب اور امتيازی سلوک کے دعوے پر مبنی ہيری اور ميگھن کے انٹرويو کے بعد بکنگھم پيلس نے بيان جاری کرديا۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ڈيوک اور ڈچز آف سسيکس اور ميگھن مارکل کی باتيں بہت پريشان کن ہيں جسے شاہی خاندان نجی طور پر حل کرے گا۔ بيان کے مطابق شاہی خاندان اس بات پر انتہائی دکھی ہے کہ گزشتہ چند سال اِس جوڑے کے لئے کتنے مشکل ثابت ہوئے، اگرچہ بعض چيزيں مختلف ہوسکتی ہيں مگر اُنہيں بہت سنجيدگی سے ليا جا رہا ہے، ہیری، میگھن اور آرچی ہمیشہ شاہی خاندان کے عزیز رکن رہیں گے۔ اس سے پہلے امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا تھا جس میں کئی سینیئر افراد نے شرکت کی تھی۔

دوسری جانب ڈيلی ميل سروے ميں برطانوی شہريوں نے ہيری اور ميگھن کے بيان پر شديد غيظ و غضب کا اظہار کيا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ہيری اور ميگھن نے غلط وقت پر غلط بات کہی، وہ مالی اعانت کے مستحق نہيں، انہوں نے شاہی خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچايا ہے اس لئے ان سے خطاب واپس ليا جانا چاہيئے۔ اس سے قبل برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کو دیئے جانے والے تہلکہ خیز انٹرویو میں ان محرکات کا ذکر کیا ہے جو شاہی زندگی سے دستبرداری کے فیصلے کی وجہ بنے۔ میگھن کے مطابق جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انہوں نے خودکشی تک کا سوچا تھا۔
خبر کا کوڈ : 920749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش