0
Thursday 11 Mar 2021 21:17

اپوزیشن نے پوری دنیا میں الیکشن کو بدنام کیا، شیخ رشید

اپوزیشن نے پوری دنیا میں الیکشن کو بدنام کیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ نے چاہا تو صادق سنجرانی کل جیت جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پوری دنیا میں الیکشن کو بدنام کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کور کمیٹی کے اجلاس میں سب سے تجاویز لیں۔ انہوں ںے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدے گئے۔ انہوں ںے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر سب نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل بھی سیکرٹ ووٹ ہے، امید ہے کہ صادق سنجرانی جیتیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 920961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش