0
Thursday 18 Mar 2021 09:51

افغانستان سے فوجی انخلا میں ناکامی کی صورت میں امریکہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، افغان طالبان

افغانستان سے فوجی انخلا میں ناکامی کی صورت میں امریکہ کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، افغان طالبان
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے تازہ بیان کے بعد ردعمل میں انہیں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا میں ناکامی کی صورت میں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا کو دوحہ معاہدے کے مطابق اپنا قبضہ ختم کر لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو افغانستان سے یکم مئی تک اپنی فورسز کا مکمل انخلا کرنا چاہیے۔ ذیبح اللہ مجاہد نے کہا کہ اگر وہ کسی بھی وجہ اور عذر کی وجہ سے ایسا نہیں کر پائے تو پھر وہ نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگ اپنا فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 922140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش