0
Friday 19 Mar 2021 10:49

پی ڈی ایم قائم کرنے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں تھا، احسن اقبال

پی ڈی ایم قائم کرنے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں تھا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید ہے پیپلزپارٹی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ چلے گی۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم قائم کرنے کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں طےہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نواز لیگ کا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کئے۔تینوں رہنماؤں نے لانگ مارچ، جیل بھرو تحریک اور پی ڈی ایم اتحاد کے  مستقبل کے بارے میں گفتگو کی جس کے بعد مولانا نے اپنے ایک بیان میں سیاستدانوں کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہو؟ زرداری، نواز شریف سے تمام لوگوں سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپس میں دوست ہیں، حلیفوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حلیفوں جیسا انداز اپنانا چاہیے نہ کہ حریفوں کی طرح، پی پی نے استعفوں کے حق میں رائے نہیں دی اب معاملہ عید کے بعد چلا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 922334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش