0
Friday 26 Mar 2021 17:17

بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوتے ہیں، خرم نواز

بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوتے ہیں، خرم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے میں ناکامی اور عدالت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی حکومت کی قانونی، انتظامی اور سیاسی محاذ پر ایک بڑی شکست ہے، حکومت اڑھائی سال گزر جانے کے بعد بھی پنجاب میں بلدیاتی ڈھانچہ متعارف کروانے میں ناکام رہی ہے۔ بار بار قانون سازی سے پیچیدگیاں بڑھیں۔ اختیارات مٹھی میں بند کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں پر شب خون مارا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دوران سماعت عدالت کا یہ استفسار درست ہے کہ عوام کو نمائندگی کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ نہ تو حکومت اپنے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق الیکشن کروا سکی اور نہ ہی کوئی متبادل جمہوری حل پیش کرسکی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ گھر کی دہلیز پر عوام کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے فعال بلدیاتی نظام موثر اور مددگار ہوتا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے اپنی انتظامی، قانونی، سیاسی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد پنجاب میں ایک نئے انتظامی تصادم اور محاذ آرائی کو دیکھ رہے ہیں، یقیناً اب فنڈز اور اختیارات پر معرکہ آرائی ہوگی، اس پر بھی نقصان گراس روٹ پر ترقیاتی عمل کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت بلدیاتی نظام کے حوالے سے ابہام سے پاک قانون سازی کرے اور بلدیاتی اداروں کو اپنا کام کرنے دے۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی مشکلات کو کم کرنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش