0
Friday 26 Mar 2021 23:13

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پھر سے 60 سال مقرر

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پھر سے 60 سال مقرر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر پھر سے 60 سال مقرر کردی گئی۔ صوبائی اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر دوبارہ 60 سال کرنے سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سرکاری ملازمین 25 سال ملازمت یا 55 سال عمر کو پہنچنے پر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے سکیں گے اور ایسے تمام ملازمین جو 31 جولائی 2019ء کے بعد مشروط طور پر ملازمت سے ریٹائر ہوئے وہ 60 سال کی عمر کے مطابق ریٹائر تصور کیے جائیں گے جب کہ ایسے سرکاری ملازمین جو 2019ء کے ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال ہونے کی وجہ سے ریٹائر نہیں ہوئے ہیں وہ 60 سال کی عمر کے مطابق ریٹائر تصور کیے جائیں گے۔

آرڈیننس کے مطابق 60 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود 2019 کے ایکٹ کی وجہ سے ریٹائر نہ ہونے والے سرکاری ملازمین نے تنخواہیں یا جو دیگر مراعات وصول کیں وہ قانونی طور پر ان کا حق تصور ہوگا اور ان سے کسی قسم کی ریکوری نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ عمر واپس 60 سال کرنے کی گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ نے منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 923631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش