0
Sunday 28 Mar 2021 10:25

امریکا, شراب خانے کے باہر فائرنگ سے 7 افراد زخمی

امریکا, شراب خانے کے باہر فائرنگ سے 7 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست فلاڈیلفیا میں شراب خانے کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے شراب خانے کے باہر کھڑے لوگوں کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت نازک ہے۔ مقامی نیوز چینل کے مطابق جمعہ کی شام ہونے والی فائرنگ کے بعد گولف اینڈ سوشل اسپورٹس شراب خانے کے اندر جھگڑا ہوا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مسلح افراد نے شہر کے شمال میں مصروف ڈیلویر ایوینیو کے پہلو پر جمع ہجوم پر فائرنگ کی۔ حکام نے بتایا کہ پولیس کو 2 زخمی اسٹور جبکہ 2 دیگر زخمی شراب خانے کے اندر ملے۔ انہوں نے بتایا کہ تین زخمیوں کو نجی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کو وقوعہ سے 21 گولیوں کے خول ملے ہیں۔ 23 مارچ کو امریکا کی مغربی ریاست کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں ایک مسلح شخص نے سپر مارکیٹ میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں جائے وقوع پر پہنچنے والے پہلے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا اور ایک نواحی علاقے میں 3 مساج پارلرز میں فائرنگ سے خواتین سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے اکثر ایشیائی نژاد تھے۔ امریکا میں اسلحہ بآسانی دستیاب ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث انسانی حقوق کی تنظیمیں ہتھیاروں کے قوانین کو مزید مؤثر بنانے کا پرزور مطالبہ کرتی ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں امریکی ریاست نیویارک میں رات گئے منعقد پارٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 923869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش