0
Thursday 1 Apr 2021 15:54

نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت

نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائی کورٹ کراچی میں نثار کھوڑو کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ نثار کھوڑو 9 اپریل سے 19 مئی 2021ء تک ملک سے باہر جا سکتے ہیں۔ دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کے خلاف نیب 3 انکوائریاں کر رہا ہے، خدشہ ہے کہ ملزم ملک سے باہر جانے کے بعد وطن واپس نہیں آئیں گے۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

نثار کھوڑو کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نثار کھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے۔ نثار کھوڑو کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالتِ عالیہ نے نثار کھوڑو کی بیرونِ ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔
خبر کا کوڈ : 924630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش