0
Thursday 1 Apr 2021 16:18

صوبائی حکومت نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے، حلیم عادل شیخ

صوبائی حکومت نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گھوٹکی میں مقدمہ درج ہونے کا کراچی جیل میں علم ہوا جبکہ صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے۔ جمعرات کو گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو کے سول جج محمد سجاد شیخ کی عدالت میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پیش ہوئے۔ پولیس چالان پیش نہ کئے جانے کے باعث کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ گھوٹکی پولیس مقدمے کا چالان دو سال گزرنے کے باوجود پیش نہیں کرسکی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف 2 سال قبل این اے 205 کے ضمنی انتخاب کے دوران جروار تھانہ میرپور ماتھیلو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس پر کار سرکار میں مداخلت کا کیس ہے۔ درج مقدمے میں حلیم عادل شیخ کو متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت ملی تھی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ گھوٹکی میں مقدمہ درج ہونے کا کراچی جیل میں علم ہوا، صوبائی حکومت نے سندھ بھر کو پولیس اسٹیٹ بنا رکھا ہے اور پولیس اپوزیشن لیڈر کو تو گرفتار کر سکتی ہے مگر کسی مظلوم کے قاتلوں کو نہیں۔
خبر کا کوڈ : 924638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش