0
Friday 2 Apr 2021 18:32

کورونا کے باعث جماعت اسلامی نے عوامی سرگرمیاں ملتوی کر دیں

کورونا کے باعث جماعت اسلامی نے عوامی سرگرمیاں ملتوی کر دیں
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشاورت کے بعد کورونا وبا کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے جماعت اسلامی کی عوامی سرگرمیاں عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امیر جماعت کے  تمام بڑے پروگرامات کورونا وباء کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں جبکہ تاحکم ثانی منصورہ لاہور میں مرکزی تربیت گاہوں کا سلسلہ بھی معطل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت سے تنظیم کے تمام ذمہ داروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ دعوتی و تنظیمی سرگرمیاں بھی ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے انجام دی جائیں اور کورونا وباء میں کارکنان رجوع  الی اللہ کی طرف مزید توجہ دیں۔
خبر کا کوڈ : 924847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش