0
Friday 9 Apr 2021 15:09

جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے امید جلد ختم ہوجائے گی، مراد علی شاہ

جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے امید جلد ختم ہوجائے گی، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی ناراضی ہم ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں، جہانگیر ترین کو پی ٹی آئی سے کچھ امید باقی ہے جو جلد ختم ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے نواب شاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح اور پریڈ کا معائنہ کیا گیا، اس دوران انہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ اس موقع  پر مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، کالج کی طالبات کا مستقبل تابناک ہے، گرلز کیڈٹ کالج خواتین میں عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے میں کردار ادا کرے گا، پاکستان ایئر فورس اور سندھ حکومت کی کوششوں سے اس ادارے کو ترقی ملی ہے۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور پاک فضائیہ کے سربراہ بھی موجود تھے۔

سید مراد علی نے مزید کہا کہ وفاق کے رویہ کی وجہ سے پورے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت نے پالیسی رکھی ہے کہ کسی صوبے سے بات نہیں کرنی، وفاق اور سندھ کی چپقلش سے پورے پاکستان کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نہ کسی صوبے نہ اپویشن سے بات کرتی ہے، سی سی آئی کا اجلاس تین ماہ میں ہونا چاہیئے، چھ ماہ بعد اجلاس ہوا۔ اُن کا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہوا تو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا، اس وقت ضرورت ہے کہ جلد از جلد ویکسینیشن کرائی جائے۔ ویکسینیشن کی قیمت سے متعلق بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  کورونا ویکسین کی قیمت ڈریپ مقرر کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش