0
Saturday 10 Apr 2021 19:09

لاہور، سنگدل ماں نے 2 لخت جگر موت کے گھاٹ اُتار دیئے

لاہور، سنگدل ماں نے 2 لخت جگر موت کے گھاٹ اُتار دیئے
اسلام ٹائمز۔ جعلی عامل کی تجویز پر سنگدل ماں نے دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو پھانسی دیدی۔ بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئی جبکہ دو بیٹے جاں بحق ہو گئے۔ لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ کی کالونی ’’گلشن حیات پارک‘‘ میں ماں نے دو بیٹے قتل کر دیئے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نجمہ نے اپنے 8 سالہ بیٹے طلحہ اور 12 سالہ بلال کے گلے میں رسی ڈال کر پھندہ دیدیا جبکہ تین سالہ مریم کو بھی مارنے کی کوشش کی تاہم بچی کے تایا نے بروقت پہنچ کر بچی کی جان بچا لی جبکہ ملزمہ نے خود کو بھی بلیڈ مار کر زخمی کر دیا۔ سانحہ کے وقت بچوں کا باپ شفیق گھر پر موجود نہیں تھا۔ ماں نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے عامل نے تجویز دی تھی کہ آسیب کا سایہ ہے جو بچوں کی قربانی سے ہی ختم ہو گا۔ پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 926422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش