0
Monday 12 Apr 2021 11:16

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ایس او پیز پرعمل کیلئے علماء سے مدد مانگ لی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ایس او پیز پرعمل کیلئے علماء سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہو گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کی اور علماء سے محراب و منبر سے عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرنے  کی اپیل کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی موجود تھے۔ وزیراعلی نے علماء کرام سے اپیل کی کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہا ہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں، جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جا سکتی ہے۔
 
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علماء اور مشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے اور ویکسینیشن کرانے کی ترغیب دیں اور مساجد میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز پنجگانہ کا اہتمام کیا جائے۔ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ  وفاقی سطح پر علماء کی نمائندہ کمیٹی جلد نوٹی فائی کردی جائے گی۔ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب علماء کرام سے افہام و تفہیم کیساتھ معاملات طے کرے گی۔ علماءکرام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کو اولاد سے فوقیت دیتے ہیں، وطن کیساتھ محبت غیر مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہیں محبت اور عزت کا مرکز ہیں،کورونا سے نجات کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 926696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش