0
Monday 12 Apr 2021 12:09

افضل ترین عمل اپنی اور دوسروں کی جان بچانا ہے، غلام محمود ڈوگر

افضل ترین عمل اپنی اور دوسروں کی جان بچانا ہے، غلام محمود ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈویژنل افسران اور ایس ڈی پی اوز رمضان المبارک کے دوران علمائے کرام، مشائخ عظام اور مساجد انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں، سکیورٹی معاملات اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بارے تمام اہم امور باہمی مشاورت سے رمضان المبارک سے قبل مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے طے کر لئے جائیں۔ سی سی پی او کا کہنا تا کہ افسران علماء کرام اور مساجد انتظامیہ کیساتھ اجلاس منعقد کرکے عبادت گاہوں کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی، روشنی کے مناسب انتظامات اور دیگر اہم امور کا بھرپور جائزہ لیں۔
 
غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ حساس مساجد اور امام بارگاہوں کے داخلی و خارجی راستوں، اطراف کی بلند عمارات پر روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی جائے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اے، بی اور سی کیٹیگری کی عبادت گاہوں میں فول پروف سکیورٹی ڈیوٹی تعینات کی جائے گی جبکہ سحری اور افطار کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ بڑھا دی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران پولیس ریسپانس یونٹ، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس اور گشت پر مامور تھانوں کی گاڑیاں شہر بھر کے اہم مقانات اور عبادت گاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔
 
غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ افضل ترین عمل اپنی اور دوسروں کی جان بچانا ہے، رمضان المبارک میں علمائے کرام قومی یکجہتی، ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہرہ کریں۔ سربراہ لاہور پولیس نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر، متنازعہ تقاریر، لاوڈ سپیکر کے خلافِ قانون استعمال سے اجتناب کیا جائے اور شہر میں کورونا وبا میں شدت کے پیش نظر رمضان المبارک میں مساجد، امام بارگاہوں میں عبادات اور مذہبی اجتماعات کے دوران حفاظتی ماسک، صفوں میں مناسب فاصلے اور دیگر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 926706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش