0
Tuesday 13 Apr 2021 09:54

کراچی، گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

کراچی، گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر موٹرسائیکل میں نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں طارق روڈ کے قریب گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر موٹر سائیکل سے ملنے والا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب موٹرسائیکل سے بم برآمد کر لیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ کارروائی ایک گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پرکی گئی، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق اس گروہ کے خلاف اہم اطلاعات ملی ہیں، جلد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈنے بم سے متعلق رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق  آئی ای ڈی ڈیوائس لوہے کے ڈبے میں ڈال کر موٹرسائیکل میں لگائی گئی تھی اور بم میں ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ بم کو تیار کرنے میں بال بیئرنگ اور سیفٹی فیوز کا بھی استعمال کیا گیا، بم میں الیکٹرک ڈیٹونیٹر لگایا گیا تھا، بم کو ناکارہ بنانےکے بعد نمونے لیبارٹی ٹیسٹ کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 926886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش