0
Wednesday 14 Apr 2021 10:13

کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کروایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر کے پروگرام سے عوام کو ریلیف ملے گا اور اب افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا، عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔ عالمی وبا کورونا کے باعث بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اب حکومت ڈنڈے کی طاقت سے کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کروائے گی۔ جہانگیر ترین کے حوالے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کی جدوجہد کا حصہ رہے ہیں لیکن جس پر انگلی اٹھی ہے وہ جواب دے، تحقیقاتی ادارے اگر انہیں کلین چٹ دیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 927106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش