0
Monday 19 Apr 2021 15:03

ملی یکجہتی کونسل نے بھی فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا

ملی یکجہتی کونسل نے بھی فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ملی یکجہتی کونسل نے بھی حکومت سے فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کیساتھ حکومت نے خود یکطرفہ معاہدہ کیا اور خود ہی اس سے منحرف ہوگئی ہے، معاہدے پر عملدرآمد کا تحریک لبیک کا مطالبہ جائز تھا۔ منصورہ لاہور میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے معاہدے پر عمل کی بجائے تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کرنا، کارکنان پر تشدد قابل مذمت ہے، حکومت نے خود اپنا منہ کالا کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ حالات کی خرابی کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، حکومتی وزراء کے بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، وزیراعظم، ان کے وزیروں اور مشیروں نے خود پوری دنیا میں ملک کو بدنام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کے اقدام کو پوری قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ فعال ہوتی تو یوں معاملات سڑکوں پر حل نہ ہوتے، غیر ذمہ دار اور غیر سنجیدہ حکومت نے معاملات میں بگاڑ پیدا کیا ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں اور فوری طور پر فرانسیسی سفیر کو نکالا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے عنوان سے منایا جائے گا۔
 
اس سے پہلے ملی یکجہتی کونسل کونسل کے اجلاس میں سینیٹر سراج الحق، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ حسن رضا ہمدانی، پروفیسر ابراہیم، فرید احمد پراچہ، میاں مقصود احمد، مرزا ایوب بیگ، لطیف الرحمن شاہ، عاصم مخدوم سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس مین امن و امان کی صورتحال زیر بحث لائی گئی اور فریقین سے معاملات کو افہام و تفہیم کیساتھ طے پانے کا مطالبہ کیا گیا۔ کونسل کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت ہے، اسے فوری کالعدم قرار دینا درست فیصلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کی قیادت مذاکرات کیلئے آمادہ ہے، اور حکومت کیساتھ ان کا ایک مذاکراتی دور ہو بھی چکا ہے، اس لئے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 928036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش