0
Saturday 24 Apr 2021 10:26

پاکستان، کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 157 اموات

پاکستان، کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 157 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 157 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 908 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 157 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 198 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 اعشاریہ 27 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار 16 ہو چکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 402 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار 643 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 928936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش