0
Tuesday 27 Apr 2021 02:13

 عمران نیازی کی حکومت جمہوری نہیں بلکہ خفیہ خوفناک مارشل لاء ہے، جمشید دستی 

 عمران نیازی کی حکومت جمہوری نہیں بلکہ خفیہ خوفناک مارشل لاء ہے، جمشید دستی 
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا سینئر جسٹس قاضی فائز عیسی بارے فیصلہ حق وسچ کی فتح اور عمران نیازی اور ان کی ٹیم کو شکست ہوئی ہے، جنہوں نے سینئر ججز صاحبان کو آپس میں لڑانے کی شرمناک حرکت کی، میں سپریم کورٹ کے ان چھ ججز صاحبان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے آئین و قانون کے مطابق میرٹ پر فیصلہ دیا اور پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لئے۔ جمشید دستی نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے سپریم کورٹ کے سینئر ججز صاحبان کو آپس میں لڑانے کی شرمناک حرکت کی جیسے ماضی میں مارشل لاء کے دور میں ہوتا رہا ہے، عمران نیازی کی حکومت جمہوری نہیں بلکہ خفیہ خوفناک مارشل لاء ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ججز صاحبان نے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کو کیس میں آئین و قانون کے مطابق میرٹ پر بری الزمہ قرار دیا جس کی وجہ سے آج پوری قوم خوشی سے نہال ہو گئی ہے۔ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے حق و سچ کی خاطر ڈٹ کر مقابلہ کیا، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ جسٹس قاضی فائز عیسی فیصلے کے بعد استعفی دیں اور گھر چلے جائیں جنہوں نے عدلیہ میں خوفناک دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 929419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش