0
Tuesday 27 Apr 2021 20:08

این اے 249، الیکشن ملتوی کروانے کیلئے رمضان، کورونا کے بہانے کئے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال

این اے 249، الیکشن ملتوی کروانے کیلئے رمضان، کورونا کے بہانے کئے جارہے ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کروانے کے لئے رمضان اور کورونا کے بہانے کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں انتخاب سے بھاگنے کے بہانے مسترد کردیئے۔ چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ حلقے میں 50 فیصد گھر ایسے ہیں جہاں سال میں 6 گھنٹے پانی آتا ہے، کسی جماعت کو بلدیہ میں پانی نہ آنے کی فکر ہی نہیں ہوئی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلدیہ کو پانی دینے والی لائن پر 25 ہائیڈرنٹ بنے ہوئے ہیں، کسی ایم این اے، ایم پی اے، وزیر کی اجازت کے بغیر ہائیڈرنگ نہیں بن سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمھیں چوروں نے نہیں، چوکیداروں نے لوٹا ہے۔ چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی نہ ہونے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے حلقہ این اے 249 میں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اچانک سڑکیں بن رہی ہیں، پانی کی لائنیں اور پی ایم ٹی لگ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے لئے سڑکیں اب بنا رہے ہیں، تو پہلے کیوں نہ بنائی، غریبوں کی غربت کا فائدہ اٹھا کر ایمان خریدنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 929555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش