0
Friday 30 Apr 2021 02:50

چین اور روس سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن امریکی مفادات کا دفاع کیا جائے گا، جو بائیڈن

چین اور روس سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن امریکی مفادات کا دفاع کیا جائے گا، جو بائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ چین اور روس سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن امریکی مفادات کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ چین اور روس کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتے، چینی صدر کو بتا چکا ہوں کہ ہم معیشت کے میدان میں مقابلہ کے لیے تیار ہیں تاہم امریکی مفادات کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا، اس کے علاوہ بحر الکاہل میں امریکی افواج موجود رہیں گی تاہم اس کا مطلب کسی تنازع میں الجھنا نہیں ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایک بار پھر سے آگے بڑھ رہا ہے، افغانستان سے فوج بلانے کا یہی وقت ہے، ہمارا مقصد افغانستان میں نسلوں تک لڑنا نہیں تھا بلکہ جنہوں نے 9/11 حملے کیے انہیں سزا دینا تھا، ہم نے اسامہ بن لادن کو سزا دی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا اور اب 20 سال بعد افواج کو گھر بلانے کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش