0
Friday 30 Apr 2021 17:17

کاروباری اوقات، کراچی کے تاجروں کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ

کاروباری اوقات، کراچی کے تاجروں کا سندھ حکومت سے بڑا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے سندھ حکومت سے ہفتہ میں دو کے بجائے ایک دن کاروبار بند کرنے اور کاروباری اوقات بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ایس او پیز کے تحت ہفتے میں 6 روز کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیرِ صدارت کراچی کے تاجروں کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری صنعت و تجارت ریاض الدین، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ، آل سٹی تاجر کے صدر محمد شرجیل گوپلانی، آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اور کراچی سندھ تاجر تحاد کے حبیب شیخ دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تجارتی مراکز بند کرنے کے معاملے پر کراچی کے تاجروں کا ہفتہ میں دو کے بجائے ایک دن کاروبار بند کرنے اور کاروباری اوقات بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تاجر وفد نے کہا تجارتی مراکز میں کاروبار کرنے کے اوقات صبح دس سے رات دس بجے تک کی جائے جبکہ کاروباری اوقات دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متاثرہ تاجروں کو سندھ بینک کے ذریعے آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے، پیر کو کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تاجروں کے مطالبات وزیر اعلیٰ سندھ کے سامنے رکھوں گا۔ شرجیل گوپلانی تاجر راہنما نے کہا تاجر برادری حکومت سندھ کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گی، یکم مئی کو کراچی کی تمام مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلیں گی، جمعہ اور اتوار دو دن تعطیل کی وجہ سے یکم مئی یوم مزدور والے دن بھی یومیہ اجرت والے مزدوروں کی روزگار کیلئے مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 930015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش