0
Friday 30 Apr 2021 19:05

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفی طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر بلوچستان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے گورنر بلوچستان کے ناموں پر مشاورت بھی شروع کردی ہے، نیا گورنر بلوچستان کون ہوگا؟ اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا ہے، خط میں گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان سے مستعفی ہونے کا کہا گیا ہے، وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہے کہ مستعفی ہو جائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان کے لئے تحریک انصاف کے ظہور آغا، فیض کاکڑ، سعید مندو خیل اور نصیب اللہ بازئی کے ناموں پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے تین اکتوبر 2018ء میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔ جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954ء کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997ء میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005ء کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009ء تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 930027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش