0
Friday 30 Apr 2021 23:29

بیٹی کو باپ کے پاس لندن بھیجنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

بیٹی کو باپ کے پاس لندن بھیجنے  کا پروگرام بنایا جارہا ہے، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کرپٹ باپ کو بچانے میں مصروف ہیں، بیٹی کو باپ کے پاس لندن بھیجنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، پی پی کو شوکاز دے کر دیوار سے لگایا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئیر رہنما حافظ حسین احمد نے پی ڈی ایم کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ حزب اقتدار سیاسی باپ اور حزب اختلاف کرپٹ باپ کو بچانے میں مصروف ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے ذریعہ بیماری کا ڈرامہ رچاکر پہلے باپ کو لندن بھیجا گیا، اب بیٹی کو باپ کے پاس بھیجنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے، باپ اور بیٹی کو ملانے کا معاہدہ طے ہوچکا ہے، ایک باپ سے جان چھڑانے کے لیے ’شوکاز‘ نوٹس کا سہارا لیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سربراہ نے اپنے بیان میں واضح کہہ دیا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی استعفیٰ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اگر مسلم لیگ نون بھی استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تھی تو کیا شوکاز کے ذریعہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی طے شدہ سازش نہیں کی گئی۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شوکاز اور چھوٹے میاں کی رہائی لندن بیانیہ کے بجائے ”پاکستان بیانیہ“ کو آگے بڑھانے کی سازش کا حصہ ہے، بڑے میاں کے مکمل خاندان کی لندن روانگی کے بعد جیل یاترا سے واپس آنے والے بردار یوسف ہی تخت مصر کے وارث قرار پاسکتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسکرپٹ میں کوئی بڑی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو پھر تبدیلی کے دعوے دارکی تبدیلی کو روکا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 930076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش