0
Saturday 1 May 2021 00:13

ملتان، اقلیتی برادری کے وفد کی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، مبارکباد پیش کی 

ملتان، اقلیتی برادری کے وفد کی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، مبارکباد پیش کی 
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ و سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے گیلانی ہاوس ملتان میں ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا کی سربراہی میں اور بشپ آف پاکستان جنوبی پنجاب لیولارڈک پال کی قیادت میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری کے مذہبی نمائندگان جن میں سہراب ولیم یونس، وائس چیئرمین چرچ آف پاکستان ملتان، پادری عاطف مائیکل، فادر یعقوب فاروق کیتھرک چرچ، ایلڈر جاوید گرداس، اقلیتی برادری یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری راحیل انجم و دیگر نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب میں وزیراعظم پاکستان تھا تو میں نے اقلیتوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کیلئے الگ وزارت بنائی اور شہباز بھٹی کو وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور بنایا لیکن بدقسمتی سے وہ اقلیتوں کی جنگ لڑتے لڑتے شھید ہوگیا، لیکن اس کی شھادت کے بعد میں نے اس کے بھائی ڈاکٹر پال بھٹی کو یہ وزارت سونپی۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اقلیتوں کیلئے 5 فیصد سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کیا ہر سال 11 اگست کو منیارٹی ڈے سرکاری سطح ہر یوم اقلیت منانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ سینیٹ آف پاکستان جو کہ اقلیت برادری کیلیے نو گو ایریا بن چکا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت نے یعنی جب میں وزیراعظم تھا تو اقلیتوں کیلئے سینیٹ میں چار سیٹیں مختص کیں، اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا نوٹیفیکیشن بھی میں نے جاری کیا، جیلوں میں اقلیتوں کو بہترین سہولیات ہمارے دور میں دی گئیں، پیپلزپارٹی نے ہی اقلیتوں کیلئے چاروں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں سیٹیں مختص کیں، پیپلزپارٹی واحد وفاقی جماعت ہے جو کہ ملک میں تمام عوام کو ساتھ لیکر چلتی ہے، پیپلزپارٹی کے ہر دور میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے سب سے زیادہ کام کیا گیا اور آئندہ بھی پیپلزپارٹی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 930096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش