0
Monday 3 May 2021 04:43

یوم علی (ع) کے جلوس سے قبل شکارپور سے داعش کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

یوم علی (ع) کے جلوس سے قبل شکارپور سے داعش کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شکارپور میں پولیس نے داعش کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ ايس ایس پی شکارپور کامران نواز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے تھانہ سلطان کوٹ کے قریب مشترکہ کاروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے 2 پریشر ککر بم، 2 ہینڈ گرنیڈ بم اور 2 پستول برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد ضلع شکارپور میں دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ کارروائی آر پی او سکھر، حیدرآباد اور وفاقی خفیہ اداروں کی مدد سے کی گئی۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد محمود، صدیق بروہی اور عثمان بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔

ايس ایس پی شکارپور کامران نواز کے مطابق ملزمان صدیق اور عثمان کا تعلق عبداللہ بروہی سے ہے اور وہ اس کے بھائی ہیں، عبداللہ بروہی پچھلے برس پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خالد محمود سندھ میں دہشت کی علامت داعش سندھ کے نائب امیر حفیظ بروہی کا بھائی ہے۔ خالد محمود کا بڑا بھائی سال 2010ء کو خان پور امام بارگاہ میں بم دھماکا کرچکا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ سال 2015ء میں امام بارگاہ شکارپور میں دھماکے کے بعد ملزمان افغانستان میں روپوش ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 930408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش