0
Saturday 8 May 2021 22:05

قدس شریف میں صیہونی بربریت جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 فسلطینی شہید 205 زخمی

قدس شریف میں صیہونی بربریت جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 فسلطینی شہید 205 زخمی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطین کے مختلف حصوں میں نہتے فلسطینی شہریوں پر حملوں کے دوران 2 فلسطینی شہریوں کو شہید جبکہ 205 کو زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصی میں منعقد ہونے والی نماز با جماعت اور محلہ شیخ جراح میں رہائشیوں کے دھرنے پر غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں کے دوران کم از کم 205 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مسجد اقصی میں صیہونی حملوں کے دوران زخمی ہونے والوں میں قدس شریف کے گورنر کا بیٹا "عدی عدنان غیث" بھی شامل ہے جسے سر میں گہرے زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت آپریشن تھیٹر میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصی پر ہونے والے غاصب صیہونی حملوں کے دوران فائر کی جانے والی ربڑ کی گولیوں کے باعث 5 فلسطینی شہریوں کی آنکھیں ضائع ہو گئی ہیں جبکہ دوسرے 88 شہری بھی زخموں کی شدت کے باعث مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ہلال احمر کا کہنا ہے کہ آج زخمی ہونے والے 205 فلسطینی شہریوں میں سے 20 کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے تاہم 185 دوسرے زخمی شہریوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محلہ شیخ جراح میں دھرنہ دینے والے تمام فلسطینی شہریوں کو غاصب صیہونی فوج کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گذشتہ روز فلسطینی کیمپ "سالم" میں غاصب صیہونی فوج کی سیدھی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 931559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش