0
Wednesday 12 May 2021 02:20

ملتان، مظلوم فلسطینیوں کے حمایت اور اسرائیل کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

ملتان، مظلوم فلسطینیوں کے حمایت اور اسرائیل کیخلاف آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حامیان مظلومین جہاں کے زیراہتمام آج ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق مظاہرے کا مقصد قبلہ اول بیت المقدس پر ہونے والے اسرائیلی حملے اور نہتے مظلوم فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف، دنیا بھر میں مقامتی بلاک کی حمایت، فلسطینی مسلمانوں، حماس، الجہاد، القسام بریگیڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، حامیان مظلومین جہان کے کوارڈینیٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم کشمیر، برما، فلسطین، شام اور یمن میں ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک کو ڈوب مرنا چاہیے، آج مسلمانوں پر مشکل وقت ہے اگر اب بھی مسلمان ممالک آگے نہ بڑھے تو یہ آگ اُن کے ممالک تک جا پہنچے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 932138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش